۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید تنویر امام رضوی

حوزہ/شیخ مفید ورچوئل یونیورسٹی ممبئی کے بانی و مدیر نے کہا،دشمنان اسلام بعض خائن عربی ممالک کے ساتھ مل کر اسلامی مقدسات کی توہین میں مشغول ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیخ مفید ورچوئل یونیورسٹی ممبئی کے بانی و مدیر حجۃ الاسلام سید تنویر امام رضوی نے سعودی عرب کا اخبار الشرق الاوسط کے اقدام کی سخت مذمت کی اور بیان کیا آیت اللہ سیستانی کی توہین صرف ایک دینی مرجع کی توہین نہیں ہے بلکہ عالم اسلام کی توہین ہے۔

انہوں نے دشمنان اسلام کی اس طرح کی ناپاک سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت کی توہین اصل میں دشمن کے اس مقصد کا سلسلہ ہے کہ جس میں ظلم و جور و سامراجی و استعماری سسٹم مضبوط ہو اور جو بھی اس ناپاک مشن کے خلاف قدم بڑھائے اس کی شخصیت اس قدر خراب کی جائے تا کہ وہ دوبارہ ایسا کام نہ کرے یا عوام ہر اس کا اثر نہ ہو۔

شیخ مفید ورچوئل یونیورسٹی ممبئی کے بانی و مدیر  نے سعودی عرب کی طرف سے وہن آمیز کارٹون بنا کر غیر سنجیدہ اقدام کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے سعودی عرب میں ایک طاغوتی حکومت تشکیل دی ہے اور اس وجہ سے وہ دین مبین اسلام سے خارج ہو چکا ہے ۔ سعودی عرب ان جانوروں میں سے ہے کہ جس نے اپنی پوری زندگی جہالت میں گزاری ہے اور پوشیدہ طور پر یہاں تک کہ بعض وقت کھلے عام اسلام کے درجہ اول کے دشمن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف سازش و تعاون کرتا ہے۔

انہوں نے سعودی حکام کو بے بصیرت افراد اور امریکا اور اسرائیل کا غلام جانا ہے اور بیان کیا کہ آل سعود حکومت انشا اللہ بہت ہی جلد اپنے اسی حامیوں کے ہاتھوں سے تاریخ کے کوڑے دان میں نابود ہو جائے گا۔

سید تنویر امام رضوی نے آیت اللہ سیستانی کی توہین کے پشت پردہ سامراجی طاقت کا ہاتھ جانا ہے اور وضاحت کی کہ سامراجی طاقت براہ راست اس وقت خطے میں خبیثانہ قدام کرنے میں مشغول ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ بعض عربی ممالک خود کو اسلامی ممالک کا پرچم دار کہتے ہوئے اسلام کے دشمن اپنے آقا کی خدمت کرنے میں مشغول ہیں اور بہترین اسلحہ و امکان کے ذریعہ اسلام اصیل محمدی کی تباہی اور اسلامی قوم کو نقصان پہوچانے میں کسی طرح کی کمی نہیں کر رہی ہیں۔

آخر میں مراجع کرام کی توہین کے سلسلہ میں علماء و اسلامی قوم کی اہم ذمہ داری کہ تعلق سے کہا کہ اسلامی قوم خصوصا علماء اسلام کی ذمہ داری یہ ہے کہ خود کو مختلف محاذ پر مضبوط کریں اور دشمن کے نفوذی کی شناخت کر کے اسلامی قوم کو پہچنوائیں تا کہ ان کی زہریلی جڑیں خشک ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .