۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ منتظر مہدی رضوی

حوزہ/اخبار پر پابندی لگاۓ جانے اور جسارت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیئے جانے کے متعلقہ عدلیہ اور عالمی عدالت سے اپیل کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،استاد حوزۂ علمیہ قم علامہ سید منتظر مہدی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں کے ترجمان اخبار الشرق الاوسط کے حالیہ قبیح فعل کی مذمت کی اور سخت سے سخت سزا کی اپیل کرتے ہوئے عالم اسلام سے پرزور احتجاج کی گزارش کی۔

مکمل بیانہ کا متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم
اسلام دشمن طاقتوں کے ترجمان الشرق الاوسط نامی اخبار نے جو حضرت آیۃ اللہ العظمی آقاۓ سیستانی مدظلہ العالی کی توہین کرنے کا عمل قبیح انجام دیا ہے،عالم اسلام کے لیے یہ ایک نا قابل برداشت عمل ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس اخبار پر پابندی لگاۓ جانے اور جسارت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیئے جانے کے متعلقہ عدلیہ اور عالمی عدالت سے اپیل کرتے ہیں۔حضرت آیۃ اللہ العظمی آقاے سیستانی(مدظلہ) نے داعش نامی دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے میں عالم اسلام کی جو خدمت انجام دی ہے وہ دنیا پر مخفی نہیں ہے لہٰذا عالم اسلام سے یہ درخواست ہے کہ اس عمل شنیع کے مقابلہ میں پر زور احتجاج کرے اور دشمن طاقتیں یہ جان لیں کی پھونکوں سے یہ چراغ(مقام مرجعیت) بجھایا نہ جائیگا  اس لیے کہ اسے الھی تائید حاصل ہے ،اسکا صاحب پردۂ غیب میں موجود ہے،آخر میں ہم دعا کرتے ہیں کہ بارے الٰھا مرجعیت کی حفاظت فرما،دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھ اور ہمارے آقا امام زمان(ع) کا ظہور  جلد از جلد فرما آمین یا رب العالمین و السلام  علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ۔

                      سیدمنتظر مھدی رضوی
                        حوزۂ علمیہ قم ایران
                         ۱۵ذوالقعدہ ۱۴۴۱ھ
                         ۷/۷/۲۰۲۰می

تبصرہ ارسال

You are replying to: .