حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، مرکزی دفترحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف نے سعودی اخبار شرق الاوسط کے ذریعہ مرجعیت نجف اشرف خصوصا مرجع عظیم حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی شان میں گستاخی کئے جانے پر بیان جاری کرتےہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزی دفترمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےاپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مرجعیت نجف اشرف مسلسل حب الوطنی میں روشن اور واضح مواقف پیش کرتی چلی آرہی ہیں، بیان میں اخبار کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا گیاہےکہ اس گستاخی کے ذمہ داروں کا محاسبہ کریں ساتھ ساتھ جوانوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ شرق الاوسط اخبار سے دوری اختیار کریں تاکہ یہ عبرت بن جائے۔
اسی ضمن میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان فرمایا کہ شرق الاوسط اخبار نےحد پار کرتے ہوئے مرجعیت نجف اشرف اور پوری دنیا میں بسنے والے شیعوں اورعراقیوں کے نزدیک جو اسکی اہمیت ومنزلت ہے اس پر گستاخانہ اقدام کیا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف پر جو یہ حملہ کیا گیا ہےاسکا ہدف واضح ہے اوردفتراس پست اور بڑی گستاخی کی شدید لفظوں میں مذمت کرتا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےاپنے بیان میں فرمایا کہ نجف اشرف اورعلمائےکرام نےعرب اورخصوصا اسلامی ممالک کے دفاع میں اوران سے شرکو دوررکھنے کے لئے واضح اورروشن مواقف اختیار کئے ہیں اسکےبعد بھی عرب ممالک میں میڈیا اور صحافت کی جوحالت ہو گئی ہے اور انکی جانب سے جان بوجھ کر نجف اشرف اور علمائےکرام کی شان میں جو گستاخیاں ہو رہی ہیں اس پرشدید افسوس ہے۔
بیان کا عربی متن مندرجہ ذیل ہے
بسم الله الرّحمن الرّحيم
الحمد لله على هدايته لدينه, وله الشّكر على ما دعا إليه من سبيله, والصّلاة والسّلام على خير البريّة محمّد بن عبدالله وآله الهداة أجمعين واللعن على أعدائهم إلى يوم الدّين..
قال الله سبحانه بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ ﴿ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ ﴾ صَدَقَ اللهُ العَليُّ العَظيمُ
من المؤسف جدّاً أن ترتكب بعض الصّحف في البلاد العربيّة الإساءة إلى النّجف الأشرف وعلمائها الذين وقفوا لحماية البلاد العربيّة والإسلاميّة, وسعوا في دفع الشّر عنها, وما ذلك إلا لعظمة النّجف الأشرف وأثرها على مرّ الأزمان.
فمن المؤلم جدّاً ما صدر بحقّ المرجع العظيم آية الله العظمى السّيد علي السّيستاني حفظه الله تعالى ورعاه من صحيفة الشّرق الأوسط متجاهلةً مواقف سماحته الوطنيّة المشرّفة ومواقف سائر علماء النّجف الأشرف على مرّ التّأريخ.
ونحن إذ نستنكر هذا العمل بشدّة نأمل من السّلطات المحليّة حيث تصدر هذه الصّحيفة محاسبة المسؤول عنها ونهيب بشبابنا المثقّفين بالابتعاد عن هذه الصّحيفة لتكون عبرةً لمن اعتبر, وستبقى النّجف حامية للبلاد العربيّة خصوصاً والإسلاميّة عموماً من كيد الأعداء.
والسّلام على من اتّبع الهدى۔