۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ

حوزہ/آج پھر ایک بار سعودی نے اپنے کردار کا ایک منظر پیش کیا اور یہ ثابت کردیا کہ ہم سب برداشت کر سکتے ہیں لیکن اہل تشیع کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ حیدرآباد دکن،ہندوستان نے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ کے متعلق الشرق الاوسط نامی اخبار میں توہین آمیز کارٹون کی اشاعت پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،مرجعیت ایسا روحانی اور الٰہی چراغ ہے جسے پھونکوں سے بجھایا نہیں جاسکتا۔ 

مکمل بیانہ کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

آج پھر ایک بار سعودی نے اپنے کردار کا ایک منظر پیش کیا اور یہ ثابت کردیا کہ ہم سب برداشت کر سکتے ہیں لیکن اہل تشیع کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ 

کیونکہ شاید ان کو اپنے اباو اجداد یاد آتے ہیں کیونکہ آج بھی غلامان علی دنیا میں موجود ہیں، با شکل آقای سید سیستانی مد ظلہ، آپ ہی تھے جنہوں نے امریکہ و سعودی  کے تمام منصوبوں پر پانی پھر دیا اور آج اخبار کے ذریعہ
اسلام دشمن طاقتوں کا ترجمان الشرق الاوسط نامی جو حضرت آیۃ اللہ العظمی آقای سید علی سیستانی مدظلہ العالی کی کاٹون بنا کر توہین کرنے کا عمل قبیح انجام دیا ہے،عالم تشیع  کے لۓیہ ایک نا قابل برداشت عمل ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس اخبار پر پابندی لگاۓ جانے و جسارت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیے جانے کی سعودی عدلیہ و عالمی عدالت سے اپیل کرتے ہیں۔

حضرت آیۃ اللہ العظمی آقای سید علی  سیستانی مدظلہ نے داعش نامی دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے میں عالم اسلام کی جو خدمت انجام دی ہیں وہ دنیا پر مخفی نہیں ہے لہذا عالم اسلام سے یہ درخواست ہے کہ اس عمل قبیح کے مقابلہ میں پر زور احتجاج کرے اور دشمن طاقتیں یہ جان لیں کہ مرجعیت ایسا روحانی اور الٰہی چراغ ہے جسے پھونکوں سے بجھایا نہیں جاسکتا۔ کیونکہ اسکی حفاظت خود ہمارا وقت کا امام کر رہا ہے۔

آخر میں ہم دعا کرتے ہیں کہ خداوند مرجعیت کی حفاظت فرما،دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھ اور ہمارے آقا امام زمان(ع) کا ظہور جلد از جلد فرما آمین یا رب العالمین و السلام  علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ

منجانب،کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ حیدرآباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .