۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان

حوزہ/مرجع عالی قدر آقای سیستانی کی گرانقدر خدمات عالم انسانیت پر ہیں جس کا تقاضا یہی ہے کہ ان کی حمایت میں اسی طرح عالم انسانیت کفن بسر و سر بکف میدان امتحان میں ثابت قدم رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آل سعود کی نیوز ایجنسی "الشرق الأوسط" کے ذریعہ مرجع عالی قدر حضرت آیت الله العظمی آقای سیستانی دامت برکاتہ کی توہین کئے جانے پر مجتمع علماء و خطباء، ممبئی ہندوستان نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مکمل بیانہ کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

آل سعود کی نیوز ایجنسی "الشرق الأوسط" کے ذریعہ مرجع عالی قدر حضرت آیت الله العظمی آقای سیستانی دامت برکاتہ کی توہین کئے جانے پر ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس عظیم مرجع و مرجعیت کی حمایت میں عالم اسلام و انسانیت کی جانب سے اٹھنے والی آواز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مرجع عالی قدر آقای سیستانی کی گرانقدر خدمات عالم انسانیت پر ہیں جس کا تقاضا یہی ہے کہ ان کی حمایت میں اسی طرح عالم انسانیت کفن بسر و سر بکف میدان امتحان میں ثابت قدم رہے۔

خدا مرجع عالی قدر آقای سیستانی و دیگر مراجع کرام کو طول حیات عطا فرمائے۔ اور امام عصر عجل الله کی باکرامت حکومت سے عالم انسانیت کو سرفراز فرما کر ظالموں اور مستکبرین کو رسوا و ذلیل و خوار فرمائے الہی آمین۔

والسلام

مجتمع علماء و خطباء، ممبئی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .