۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید حیدر عباس رضوی

حوزہ/سعودی روزنامہ''الشرق الاوسط'' نے مرجع عالیقدر جہان تشیع کی شان میں جسارت کر کے ہر غیرت مند مسلمان کی غیرت کو للکارا ہے۔ہم اس توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستان کے برجستہ عالم دین، معروف اسلامی اسکالر،اور علمی و فرہنگی امور میں مصروف حجت الاسلام مولانا سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آل سعود نے محافظ کربلا آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی توہین کر کے خود کے آل یہود ہونے کا پختہ ثبوت پیش کر دیا۔ان کی آئیڈیالوجی ہی انہیں آل یہود کا نام دلواتی ہے۔سعودی روزنامہ''الشرق الاوسط'' نے مرجع عالیقدر جہان تشیع کی شان میں جسارت کر کے ہر غیرت مند مسلمان کی غیرت کو للکارا ہے۔ہم اس توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا موصوف نے اضافہ کیا، اس توہین سے پوری دنیا پر یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو گئی کہ آل سعود ،غاصب اسرائیل اور صہیونی افکار سے متاثر ہیں۔اس توہین آمیز حرکت کے بعد جہاں ایک طرف دنیائے عرب میں غم وغصہ ہے وہیں بر صغیرسمیت دنیا بھر کے مومنین ومسلمین بھی اس نازیبا حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں ۔

داعشیوں کو ان کے ناپاک عزائم میں شکست فاش سے دچار کرنے والے آقائے سیستانی دامت برکاتہ کے عہد آفرین فتویٰ نے آل سعود کے فکر وشعور کو مفلوج کر دیا ہے۔یہ توہین آل سعود کی بوکھلاہٹک کا ایک نمونہ ہے۔ان شاء اللہ جلد ہی ہم اس ناپاک ونامراد حکومت کا زوال اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے بیان کیا کہ دنیا بھر میں شیعہ سنی اتحاد کے علمبردار کا خطاب پانے والے آقائے سیستانی کے کروڑوں مقلدین اور محبین کا آل سعود اور ''الشرق الاوسط''نامی اخبار سے یہی مطالبہ ہے کہ تمہیں اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہوگا اور آئندہ ایسی نازیبا حرکت نہ کرنے کا وعدہ کرنا ہوگا۔تمہیں اسی طرح پوری دنیا کے مسلمانوں سے معافی طلب کرنی ہوگی۔

مولانا موصوف نے عراقی عوام کی جرأت و بصیرت پر انہیں داد وتحسین سے نوازتے ہوئے بیان کیا کہ ہمیں امید آپ گذشتہ کے مانند داخلی وبیرونی دشمنوں کی شناسائی کر انہیں ان کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔آپ ہی کی صدائے احتجاج عراق کی سرزمین پر آل سعود کی نئی فتنہ انگیزی کے مقابل سپر بن گئی۔اس طرح تاریخ کے صفحات پر آپ کا نام جلی حروف میں ثبت ہوگیا جب کہ ایسی نازیبا حرکت کرنے والے اپنے اسلاف کے مانند تاریخ کے کوڑے دان میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو کر رہ جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .