حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ:
"باوقار خاتون علویہ، آیت اللہ سید میرزا حسن کی صاحبزادی، آیت اللہ العظمیٰ سید محمد حسن شیرازی (مجدد شیرازیؒ) کی نواسی اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کی مکرّمہ زوجہ، نجف اشرف میں بارگاہِ رحمتِ الٰہی کی طرف رحلت فرما گئیں۔"
مرحومہ کا جنازہ بروز پیر، ششم ربیع الثانی، صبح 9 بجے مسجد شیخ طوسی سے برآمد ہوگا اور تدفین عمل میں آئے گی۔
اسی طرح ایصالِ ثواب اور دعا برائے مغفرت کی مجالس، پیر اور منگل کی شب نمازِ مغربین کے بعد مسجد خضراء نجف اشرف میں منعقد ہوں گی۔









آپ کا تبصرہ