حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی اہلیہ کا پیکرِ مطہر کربلائے معلی حرم امام حسین علیہ السلام میں تشییع کیا گیا جہاں مؤمنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دفتر آیت اللہ سیستانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ علویہ، آیت اللہ سید میرزا حسن کی دختر اور آیت اللہ مجدد شیرازی کی نواسی تھیں اور انہوں نے اپنی زندگی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے ساتھ بسر کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مرحومہ کا پیکر بروز پیر صبح 9 بجے مسجد شیخ طوسی سے ان کے ابدی آرامگاہ کی طرف منتقل کیا جائے گا، جب کہ ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم دوشنبہ اور منگل کو نمازِ مغربین کے بعد مسجد الخضراء میں منعقد ہوگی۔









آپ کا تبصرہ