پیر 7 جولائی 2025 - 15:38
مظفر آباد جموں وکشمیر میں طاغوت شکن جلوس عاشوراء؛ رہبرِ انقلاب اور مزاحمتی محاذ کی حمایت میں ہر طرف مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے نعروں کی گونج

حوزہ/جموں وکشمیر پاکستان کے دارالحکومت مظفرآباد میں روز عاشوراء 1447 ھ اپر اڈہ میں عاشوراء کے مرکزی جلوس میں ولی امر المسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور مقاومت اسلامی کے قائدین شہید سید حسن نصر اللہ اور سید عبد المالک بدر الدین الحوثی قائد انصار اللہ یمن کی تصاویر اٹھا کر ولی امر المسلمین اور قائدین مقاومت سے اپنی گہری وابستگی، انقلابِ اسلامی ایران اور مقاومت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں وکشمیر پاکستان کے دارالحکومت مظفرآباد میں روز عاشوراء 1447 ھ اپر اڈہ میں عاشوراء کے مرکزی جلوس میں ولی امر المسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور مقاومت اسلامی کے قائدین شہید سید حسن نصر اللہ اور سید عبد المالک بدر الدین الحوثی قائد انصار اللہ یمن کی تصاویر اٹھا کر ولی امر المسلمین اور قائدین مقاومت سے اپنی گہری وابستگی، انقلابِ اسلامی ایران اور مقاومت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ولی امر المسلمین سید علی خامنہ ای کی شان میں گستاخی اور انہیں قتل کی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کی گئی اور اس سلسلے میں قراردادیں منظور کی گئیں جن میں کہا گیا کہ "روز عاشور کا یہ عظیم الشان اجتماع ناجائز صیہونی حکومت اور شیطان بزرگ امریکہ کی جانب سے جمہوری اسلامی ایران پر حملوں، اہم سیاسی، فوجی شخصیات اور سائنسدانوں کو قتل کیے جانے نیز رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتا ہے۔"

"یہ اجتماع امریکہ اور صیہونی حکومت کو متنبہ کرتا ہے کہ اگر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کو شہید کرنے کی کسی بھی سطح پر کوشش کی گئی تو بلا خوف و خطر دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کو اس کو دنیا بھر میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ "

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha