منگل 15 جولائی 2025 - 17:51
اونتی پورہ سرینگر؛ کربلا انسانیت کی درسگاہ کے موضوع پر عظیم الشان سیمینار/کربلا کا پیغام آج بھی دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے، مقررین

حوزہ/سید حسن منطقی ریسرچ  اکیڈمی اونتی پورہ سرینگر کی جانب سے کربلا انسانیت کی درسگاہ کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ادیان کی علمی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن منطقی ریسرچ اکیڈمی اونتی پورہ سرینگر کی جانب سے کربلا انسانیت کی درسگاہ کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ادیان کی علمی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

اس علمی و فکری نشست میں وادی کے معروف اسلامک اسکالرز نے شرکت کی اور واقعۂ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر مفصل روشنی ڈالی۔

مقررین نے امام حُسین علیہ السّلام کی قربانی کو انسانیت، عدل اور حق کی بالادستی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کربلا کا پیغام آج بھی دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اس موقع پر جن اہم شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں اعجاز احمد ککرو، ڈاکٹر مقصود، غلام حسن طالب، انجینئر راہل قادری، ایڈوکیٹ جی این شاہین، پروفیسر ڈاکٹر نسرین ملک صاحبہ، شکیل قلندر، امداد ساقی، کفایت رضوی، مختار احمد تاترے، ڈاکٹر سبھی صفوی، شیخ فردوس علی، خلیل مسرور، ڈاکٹر جگندر سنگھ، ڈاکٹر فلپس اور ڈاکٹر مہجبی نبی شامل تھے۔

یہ سیمینار ڈاکٹر توصیف احمد وانی سربراہ سید حسن منطقی ریسرچ اکیڈمی اونتی پورہ کی قیادت میں خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha