پیر 7 جولائی 2025 - 14:04
جعفریہ سپریم کونسل مظفرآباد کی جانب سے محرم میں امن و امان کے قیام پر حکومت اور اعلیٰ حکام کو خراجِ تحسین

حوزہ/جموں وکشمیر پاکستان کی جعفریہ سپریم کونسل نے ایک بیان میں، محرم الحرام میں امن و امان کے قیام پر حکومت اور اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کونسل افتخار حسین زری، صدریوں ضلع مظفرآباد جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل سید صابر حسین نقوی نے مشترکہ بیان میں عشرۂ محرم الحرام 1447 ھ میں امن و امان کو بہتر رکھنے سمیت جملہ ضروری امور کو بہتر طور پر انجام دینے پر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، اضلاع کی انتظامیہ، پولیس سمیت جملہ سیکیورٹی اداروں، حساس اداروں کے اعلیٰ عہدیداران اور اہلکاران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر جناب وزیراعظم آزاد حکومت چوہدری انوار الحق اور ان کی کابینہ کے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر تمام امور کو بہتر بنانے میں خصوصی دلچسپی لی اور مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا دو مرتبہ دورہ بھی کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں ضلع مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ، پولیس اور حساس سیکیورٹی اداروں کے جملہ آفیسرز اور اہلکاران کو ریاست میں امن و امان بحال رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس بیان میں انہوں نے محکمہ برقیات ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اور دیگر اضلاع کی کارپوریشز، بلدیہ، ضلعی کونسلوں، محکمہ صحت، رضاکار اداروں، ریڈ کریسنٹ، 1122 کے اعلیٰ عہدیداران اور اہلکاران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے جملہ امام بارگاہوں، بانیان مجالس سے بھرپور تعاون کیا۔

اپنے اس بیان میں انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافی حضرات، کیمرہ مین کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کی کوریج سمیت امام حسین علیہ السلام کی 1400 سال پہلے حق کی خاطر دی گئی قربانی کے مقاصد کو احسن انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں جعفریہ سپریم کونسل کے ان سینئر عہدیداران نے تاجر انجمنوں ، ریاست کے معزز شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے بلا تفریق مذہب و مسلک عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جگہ جگہ پانی ، شربت، دودھ کی سبیلیں لگائیں اور کھانوں کا اہتمام کیا بلا شبہ ان کا یہ اقدام رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے اور ان کے اہل بیت اطہار علیھم السلام سے گہرے عشق و محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس بیان میں انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے جملہ مسالک کے علماء کرام، اسکالر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے اور اپنے اپنے انداز میں امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو معاشرہ میں اجاگر کرکے رسمالت مآب صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کونسل کے سینئر رہنماؤں نے جملہ ریاستی اداروں کے سربراہان، آفیسرز، اہلکاران، پولیس، سیکیورٹی اور حساس اداروں کے آفیسرز اور اہلکاران، حکومت آزاد کشمیر نیز علمائے کرام، اسکالرز، رضار کاروں اور صحافی حضرات کے لیے خصوصی دعائیہ جملے ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ عشرہ محرم الحرام کے درمیان ان زحمتوں اور خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے پیغمبر گرامی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی آل پاک کے وسیلہ سے ان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور ان کی جملہ مشکلات اور پریشانیاں دور فرمائے نیز روز محشر ان خدمات پر انہیں اجر عظیم عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha