بدھ 9 جولائی 2025 - 21:09
کچورا بلتستان میں 13 ویں محرم؛ شہدائے کربلا کے دفن کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد/رہبرِ انقلاب اور شہداء سے تجدیدِ عہد

حوزہ/آج سرزمین کچورا سکردو بلتستان میں 13 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج سرزمین کچورا سکردو بلتستان میں 13 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

مجلسِ عزاء اور جلوس سے انجمنِ امامیہ کچورا کے صدر حجت الاسلام شیخ اعجاز بہشتی نے خطاب کیا اور علم حضرت عباس علیہ السلام برآمد کیا۔

مرکزی امام بارگاہ میں حجت السلام ڈاکٹر محمد لطیف مطہری نے خطاب کیا اور شبیہ اور شہدائے کربلا کا تابوت برآمد کیا۔

عزاداری کے دستوں میں شہدائے مقاومت کی تصاویر کے ساتھ ساتھ امام خمینی، رہبرِ انقلابِ اسلامی اور شہید سید حسن نصر اللہ کی تصاویر بھی عزاداران نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں اور اس موقع پر رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ساتھ تجدیدِ عہد بھی کیا۔

اس موقع پر عزاداران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی اور اسرائیل غاصب اور شیطان بزرگ امریکہ کے ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha