منگل 8 جولائی 2025 - 17:00
پرتگال میں عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا؛ شہداء کربلا نے یزیدی نظام کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / یورپ کے ملک پرتگال میں یومِ عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ بی بی فاطمہ (س) سنٹر میں منعقدہ پروگرام میں مومنین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ امام حسین (ع) پوری انسانیت کے رہبر ہیں اور ان کی قربانی نے حق و باطل میں تمیز کا معیار قائم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پرتگال، یورپ/ یومِ عاشورہ کے موقع پر پرتگال میں مرکزی جلوسِ عزاء نہایت عقیدت، احترام اور دینی جوش و جذبے کے ساتھ نکالا گیا۔ اس جلوس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار اصحاب کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

عزاداری کے اس مرکزی اجتماع سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سے تشریف لائے ممتاز عالم دین علامہ اشفاق وحیدی جو بی بی فاطمہ (س) سنٹر پرتگال میں عشرہ مجالس کو خطاب کر رہے تھے نے کہا: "امام حسین علیہ السلام کسی ایک فرقے یا مکتب فکر کے نہیں، بلکہ وہ پوری انسانیت کے ہادی و رہبر ہیں۔ نواسۂ رسول (سپہا) نے دس محرم کو اپنی اور اپنے اہل بیت و اصحاب کی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پوری انسانیت کی اقدار کو سربلند کیا۔"

پرتگال میں عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا؛ شہداء کربلا نے یزیدی نظام کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا، علامہ اشفاق وحیدی

انہوں نے مزید کہا: "امام حسین (ع) نے کربلا میں اپنے اعزہ و اصحاب باوفا کی قربانی دے کر حق و باطل کے درمیان فرق و امتیاز کو واضح کر دیا۔ جہاں ظلم، جبر اور فتنہ ہو گا وہاں یزیدی فکر کارفرما ہو گی، اور جہاں عدل، حق و انصاف ہو گا وہاں حسینی فکر اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات جلوہ گر ہوں گی۔"

علامہ اشفاق وحیدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ: "امام عالی مقام کی جدوجہد دینِ الٰہی کے سنہری اصولوں اور عادلانہ نظام کے قیام کے لیے تھی۔ امام (ع) نے انسانیت کو سکھایا کہ ظلم کے خلاف خاموش رہنا گناہ ہے۔"

پرتگال میں عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا؛ شہداء کربلا نے یزیدی نظام کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا، علامہ اشفاق وحیدی

انہوں نے آخر میں یہ بھی کہا: "عزاداری سید الشہداء (ع) شعائر اللہ میں سے ہے۔ عزاداری کے ذریعے نہ صرف دینِ حق کا تحفظ ہوتا ہے بلکہ ظالم اور مظلوم کی پہچان بھی ممکن بنتی ہے۔ منبرِ حسینی پر بیٹھنے والوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عصرِ حاضر میں فلسفہ کربلا کی حقیقی شناخت نوجوان نسل تک پہنچائیں۔"

پرتگال میں نکالا گیا یہ جلوس نہ صرف مذہبی وابستگی کا مظہر تھا بلکہ دنیا بھر کے مظلومین سے یکجہتی، اور حسینی پیغامِ حق و عدل کی ترویج کا عملی اظہار بھی تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha