حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے اکوڑہ خٹک میں خود کش حملہ پر اپنے مذمتی بیان میں کہا: مساجد اور نمازیوں پر حملہ کرنے والوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا: حکومت رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں کے لیے فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: دہشتگردوں کے خلاف تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں پاکستان آرمی کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا جائے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اس خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔
آپ کا تبصرہ