حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبرون آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: یکم ربیع الاول کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور بزرگ علماء کرام کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اس فتنہ بل کو مسترد کرنے کے لیے پوری شیعہ قوم اسلام آباد کی طرف مارچ کرتے ہوئے اپنی مذہبی بیداری کا ثبوت دے گی۔
انہوں نے کہا: اس بل کو ریاستی ادارے روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں کیونکہ یہ عناصر ناموس صحابہ بل کی آڑ میں فرقہ واریت اور دہشتگردی پھیلا کر ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے گزشتہ ادوار میں پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشگردی پھیلانے میں صفحہ اول جیسا کردار ادا کیا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ یکم ربیع الاول کو اسلام آباد میں شیعہ قوم اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے تاکہ حکومت اس بل کو روک کر مل میں امن و امان قائم کرے۔