حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو مٹھی بھر شدت پسندوں نے ہائی جیک کر رکھا ہے اسی سبب وہاں اقلیت اور ان کی عبادت گاہیں غیر محفوظ ہیں شیعوں کے بعد اب مسیحی برادری نشانے پر ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار پر پہنچایا جائے سخت سزا دی جائے اور ایسی تنظیموں کے ساتھ شدت پسند راہنماؤں کو ban کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر کسی بل کی ضرورت ہے وہ شدت پسندی کے خاتمے کے بل کی ضرورت ہے اقلیت اور انکی عبادت گاہوں کا تحفظ کا بل پاس کیا جائے اور فی الفور اس بل کو نافذ کیا جائے سیاستدانوں کو عقل کے ناخون لینے ہونگے قوم و ملت کو ہوس اقتدار کی بھینٹ چڑھانا بند کریں حیف ہے ترمیمی بل کے ذریعے سے لاقانونیت کو قانونی درجہ دیا جارہاہے پاکستان پوری طرح طالبان کی راہ پر گامزن ہے۔