۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
گرفتار

حوزه/ پاکستان کے صوبۂ پنجاب کی پولیس نے جڑانوالا میں عیسائی عبادت گاہوں کو نذرِ آتش اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث 140 شدت پسندوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے جن میں دو مرکزی ملزم بھی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبۂ پنجاب کی پولیس نے جڑانوالا میں عیسائی عبادت گاہوں کو نذرِ آتش اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث 140 شدت پسندوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے جن میں دو مرکزی ملزم بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گرفتار کئے گئے افراد میں مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں جنہوں نے مساجد سے اعلان کرکے عوام کو اشتعال دلایا تھا اور ان افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، فیصل آباد پاکستان کے نواحی علاقے جڑانوالا میں مشتعل اور پرتشدد ہجوم نے 20 چرچوں اور ایک عیسائی آبادی کو آگ لگا دی تھی۔ شدت پسند آزادنہ طور پر چرچوں کے اندر لوٹ مار اور بے حرمتی کرتے رہے تاہم ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ صوبۂ پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے ان حملوں کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک عزیز کے امن و امان کو خراب و تباہ کرنے کی کوشش ہے، جسے ہم کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .