۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علماء و ذاکرین کانفرنس

حوزہ / آج 16 اگست 2023ء کو متنازعہ بل کے خلاف اسلام آباد میں بھرپور علماء و ذاکرین کانفرنس منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آج 16 اگست 2023ء کو متنازعہ بل کے خلاف اسلام آباد میں پاکستان بھر سے شیعہ قومی و ملی تنظیموں کے سربراہوں، ذاکرین اور علمائے کرام کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس میں یکم ربیع الاول کو اسلام آباد آنے کی کال دی گئی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ علماء و قائدین کی مشاورت سے ملت تشیع کے جانب سے متنازع بل کے خلاف مطالبات تسلیم نہ ہونے پر یکم ربیع الاول کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا علماء و ذاکرین کانفرنس میں متنازعہ بل کے خلاف یکم ربیع الاول کو اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان

انہوں نے کہا: یکم ربیع الاول کو پوری قوم اپنے اپنے انتظامات پر اسلام آباد آئے گی اور اس وقت تک رہیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

منعقدہ قومی علماء وذاکرین کانفرنس سے خطاب کے دوران مختلف علماء و ذاکرین کی جانب سے قومی لائحہ عمل اور حتمی اعلان کے مطالبے کیا گیا تھا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس متنازعہ بل کومنسوخ نہ کئے جانے کی صورت میں پوری قوم کو یکم ربیع الاول بروز اتوار کے دن اسلام آباد میں جمع ہونے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کی دعوت دے دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .