۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ کے صدر نے جڑانوالہ میں مسیحی آبادیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جڑانوالہ میں مسیحی آبادیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام محمدی کے پیروکار کبھی ایسا نہیں کر سکتے۔ "بنو امیہ کے اسلام" کے پیروکاروں نے جلاؤ گھیراؤ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا "حکومت کے خرچ" پر گرجا گھروں اور مسیحی گھروں کی تعمیر کا اعلان حیران کن ہے۔ یہ تعمیر عوام کے ٹیکسوں سے کیوں؟۔ چونکہ مسیحی عبادت گاہوں اور گھروں کی تعمیر کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والے فسادیوں کی جائیدادیں فروخت کر کے اس نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا: متنازعہ ترمیمی بل کو شیعہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ شر پسند گروہ کا پیش کردہ متنازعہ بل دراصل بنو امیہ کے تحفظ کے قانون سازی کی سازش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

حافظ ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظرمیں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا: اسلام محمدی (ص) کے ماننے والوں نے کبھی مسیحی یا کسی دوسرے غیر مسلم مذہب پر حملے نہیں کئے کیونکہ اہل تشیع کو سیرت محمدو آل محمد (ص) میں ایسی تعلیمات نہیں ملتیں۔ جلاؤ گھیراؤ کرنے اور دوسرے مذاہب پر حملے ہمیشہ ان لوگوں کا کام رہا ہے جو بنو امیہ کے اسلام سے متاثر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شیعہ تنظیم دہشت گرد نہیں ہے۔ داعش، القاعدہ اور تحریک طالبان میں کوئی شیعہ نہیں۔ یہ سب بنو امیہ کے اسلام کے ماننے والے ہیں ۔ان کا اسلام محمدی سے کوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بنو امیہ کے دور میں گھڑی گئی جعلی روایات کو کتب احا دیث سے نکالا جائے تاکہ حرمت اسلام باقی رہے اور گستاخانِ رسول (ص) کو د ل آزار کتابیں لکھنے کا موقع نہ ملے چونکہ انہوں نے انہی احادیث کی بنیاد پر سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی اوراسلام پربے بنیاد الزامات عائد کیے ۔ بنو امیہ کے پیسوں سے جعلی حدیثوں کی وجہ سے کبھی نعوذ باللہ "رنگیلہ نبی" اور کبھی سلمان رشدی کی "شیطانی آیات" نامی گستاخانہ کتابیں لکھی جاتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .