۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
پاکستان کے شہر اسلام آباد میں منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس / تصویری جھلکیاں

حوزہ / پاکستان کے شہر اسلام آباد کی مسجد امام صادق ع جی نائن میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر اسلام آباد کی مسجد امام صادق ع جی نائن میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف علماء کرام نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علماء و ذاکرین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے قوم کے نام دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا: اگر بانیان عزاداری کو سرکاری اہلکار روکتے ہوئے کہے کہ مجھے اوپر سے آرڈر ہے تو تم جواب میں کہو کہ ہمیں بھی اوپر سے حکم ہے کہ جو قربانی دینی پڑی دیں گے مگر عزاداری ہرحال میں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .