۱۳ تیر ۱۴۰۳ |۲۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 3, 2024
علامہ عارف حسین واحدی / علماء و ذاکرین کانفرنس

حوزہ / مرکزی نائب صدر  شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اسلام آباد میں منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: چاردیواری کے اندر مجلس اور عزاداری کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل کی طرف سے منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس مسجد امام صادق ع جی نائن میں منعقد ہوئی۔

چار دیواری کے اندر مجلس اور عزاداری کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے

رپورٹ کے مطابق مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: چاردیواری کے اندر مجلس اور عزاداری کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا: لوگ چاردیواری کے اندر میوزک اور گانے بجانے کی محفلیں اور مختلف پروگرام کرتے ہیں لیکن ان کو نہ روکنا اور مجلس حسین ع کو روکنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کی "مولا حسین ع سے کوئی خاص دشمنی اور یزید سے خاص تعلق ہے"۔

چار دیواری کے اندر مجلس اور عزاداری کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .