۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
اہتمام عزاداری کانفرنس

حوزہ/جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام "اہتمام عزاداری کانفرنس" کا انعقاد نشتر پارک کراچی میں کیا گیا، جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام "اہتمام عزاداری کانفرنس" کا انعقاد نشتر پارک کراچی میں کیا گیا، جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی، شرکت کنندگان میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت المسلمین، مرکزی تنظیم عزاء، ہیئت آئمہ مساجد، مرکزی تنظیم عزاداری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، انجمن سادات امروہہ، خوجہ اثناء عشری جماعت، پاک محرم ایسوسی ایشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مختلف اسکاؤٹس کے نمائندگان، شہر بھر کے مختلف ٹرسٹ کے زمہ داران، مرکزی مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز اور تمام مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹی حضرات شامل تھے۔

جعفریہ الائنس کی جانب سے ”اہتمام عزاداری کانفرنس“ کا انعقاد

اہتمام عزاداری کانفرنس میں شریک شرکاء نے عزاداری کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور جعفریہ الائنس پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جعفریہ الائنس کی جانب سے ”اہتمام عزاداری کانفرنس“ کا انعقاد

اجلاس میں کمشنر کراچی جناب حسن نقوی صاحب، مئیر کراچی جناب مرتضیٰ وہاب صاحب، وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف جناب ریاض شیرازی صاحب، سی ای او واٹر بورڈ جناب اسد اللہ صاحب اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیت دیگر زمہ داران نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

جعفریہ الائنس کی جانب سے ”اہتمام عزاداری کانفرنس“ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .