۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
اسحق ڈار

حوزہ / پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی اور پاکستانی الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد پر بحث ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا: امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤثر رد عمل دیا، ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: قرارداد کا مسودہ تیار ہے، ہم نے امریکی قرارداد کا نوٹس لیا ہے، اس کا جواب ضرور دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب کہ امریکا کے ایوان نمائندگان نے 8 فروری 2024ء کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹنگ کے بعد ہیر پھیر کے دعووں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے حق میں قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کے ملک کے جمہوری عمل میں عوام کی شمولیت پر زور دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .