۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حفظان صحت کے ایس او پیز پر عمل ہو سکتا ہے تو دین کے ایس او پیز پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو سکتا، غیر اسلامی طرز عمل نئی نسل کو بے راہ روی کا فروغ دے رہا ہے، مغربی تہذیب و کلچر کو فروغ دینے پر پابندی عائد کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے عوامی مقامات پر خواتین کیلئے حجاب کی پابندی کو لازمی قرار دلوانے کی قرار داد پنجاب اسمبلی جمع کروادی ۔

رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام صوبائی اسمبلیوں، الیکٹرانک میڈیا، سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں خواتین کے لئے دوپٹہ کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے۔پنجاب اسمبلی سمیت ملک بھر کے دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر حجاب لازم قرار دیا جائے اور بغیر حجاب کے پنجاب اسمبلی میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

 سیدہ زہراء نقوی کا قرارداد میں مزید کہنا ہے کہ حفظان صحت کے ایس او پیز پر عمل ہو سکتا ہے تو دین کے ایس او پیز پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو سکتا ،غیر اسلامی طرز عمل نئی نسل کو بے راہ روی کا فروغ دے رہا ہے،مغربی تہذیب و کلچر کو فروغ دینے پر پابندی عائد کی جائے،

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اسلامی ملک ہے، جسے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے، پاکستان میں اسلامی قوانین کے تحت ہی قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب خواتین کے وقار میں اضافے کا باعث ہے، اس کے اطلاق سے خواتین میں اعتماد پیدا ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .