۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محترمہ فائزہ نقوی

حوزہ/ اسلام نے عورت کو قدر و قیمت عطا کی اور حجاب اس کے لیے لازم قرار دیا ہے تاکہ وہ اپنی پاکدامنی کا تحفظ کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او طالبات کی جانب سے یوم حجاب کے عنوان سے اٹک میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ فائزہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے ویلنٹائن جیسی بے ہودہ مغربی ثقافت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا اسلامی ممالک کو ایسے غیر اسلامی تہوار کایکسر انکار کرنا چاہیے دین اسلام نے عورت کو شرف اور مقام و منزلت عطا کی ہے ایک خاتون کی چادر اس کا تحفظ اور وقار ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ دین اسلام کے بارے میں اور عورت کی آزادی کے نام پر کیے جانے والے مغربی پراپگینڈہ کی زد میں ہے اسلام نے عورت کو قدر و قیمت عطا کی اور حجاب اس کے لیے لازم قرار دیا ہے تاکہ وہ اپنی پاکدامنی کا تحفظ کر سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی رح نے خواتین کے حجاب کو شہدا کے خون سے ذیادہ افضل قرار دیا ہے لھذا جناب زینب سلام اللہ علیھا کی پیروکار اپنے حجاب شرعی کے ساتھ دین کی خدمت کا جزبہ لے کر میدان میں اتریں علاوہ ازیں بچیوں نے ٹیبلو اور حجاب کے عنوان پر اصلاحی خاکہ جات بھی پیش کیے پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی ضلعی اراکین سمیت مرکزی خواہران محترمہ فرح دیبا، محترمہ قراۃ العین اور زینب بنت الھدی نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .