۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آرامش خانواده مرهون بانوان است

حوزہ/ صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ خواہران کی سرپرست نے کہا: خاندان میں امن و سکون قائم کرنے میں سب سے اہم عنصر خواتین ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ خواہران کی سرپرست محترمہ ام کلثوم امیدی نے ہمدان کے "ادارہ کل تامین اجتماعی" (جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکورٹی آفس) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ہمدان کی خواتین کے سماجی تحفظ کے لیے ایک خصوصی تقریب کے انعقاد پر اس ادارہ کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ "حمزہ لوئی" کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: خاندان میں امن و سکون قائم کرنے میں سب سے اہم عنصر خواتین ہیں۔

انہوں نے کہا: ایک خاندان اس وقت ہی کسی بہتر مقام کو حاصل کر سکتا ہے اور خاندان کے افراد اس میں راحت و خوشحالی کو محسوس کر سکتے ہیں جب اس کی گھریلو خاتون پرسکون اور خوشحال ہوتی ہے ۔

صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ خواہران کی سرپرست نے مزید کہا: ملازمت کے لیے خواتین کی بیرونی امور میں موجودگی میں اس وقت تک کوئی حرج نہیں بلکہ مناسب بھی ہے کہ جب تک کہ اس سے خاندان اور گھریلو امور کو کوئی نقصان نہ پہنچے لیکن ان کی یہ فعالیت اور بیرونی ملازمت اس وقت تک ہی جاری رہنی چاہیے جب تک ان کی عزتِ نفس اور اندرونی سکون و خود اعتمادی وغیرہ میں کسی قسم کا خلل ایجاد نہ ہو۔

انہوں نے آخر میں کہا: بااعتماد اور پرسکون خواتین ہی ایک کامیاب اور ماورائی نسل کی پرورش کر سکتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .