۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدیریت حوزه علمیه خواهران مازندران

حوزہ/ خاندانی امور کی ماہر نے کہا: سب سے صحیح شادی، جو کہ درحقیقت انسان اور اس کی فطرت کے مطابق اور اس کے معیار پر مبنی ہو، وہ اسلامی طرز کی شادی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو میں ریحانۃ الرسول (ص) سپیشلائزڈ سنٹر کی فیملی کنسلٹنٹ محترمہ سیدہ علویہ ہاشمیان نے گفتگو کے دوران اول ماہ ذوالحجہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اول ماہ ذوی الحجہ حضرت علی اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہما کے عقد کا مبارک دن ہے۔

انہوں نے کہا: آج کی دنیا میں انسان امن و سکون کی تلاش میں ہے اور خداوند متعال نے انسان کی فطری ضرورت کا جواب دیتے ہوئے شادی کو اس کی زندگی میں امن و سکون پانے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

محترمہ ہاشمیان نے قرآن کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوند کریم نے قرآن مجید میں شادی کے لیے خوبصورت لفظ "لتسکنوا" استعمال کیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ جو شخص بیوی کا انتخاب کرتا ہے وہ ایسا ذہنی سکون حاصل کر لیتا ہے کہ اب اسے اس سے پہلے کی کوئی الجھن اور پریشانی باقی نہیں رہتی۔

انہوں نے حضرت علی اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہما کی ازدواج اور ان کے طرز زندگی کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک اعلیٰ خاندان کے طور پر مکمل نمونۂ عمل قرار دیا اور کہا: شادی شدہ زندگی کا بہترین اور کامل نمونہ ہمیں حضرت علی اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہما کی ازدواج کی صورت میں ملتا ہے کہ جن کا فقط ایک دوسرے کو دیکھنا ہی ان کے غموں کا مداوا قرار پاتا جو کہ ایک حقیقی اور کامیاب ازدواجی زندگی کا شاخصانہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .