۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سیدسعید حسینی - نماینده ولی فقیه در کاشان

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے تازہ شادی شدہ نوجوان جوڑوں کو ایک دوسرے سے حلال محبت کا اظہار کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا: روایات کے مطابق عورت اپنے شوہر کے ہاتھ میں خدا کی امانت ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کاشان سے نامہ نگار کے مطابق، حضرت زینب کبری (س) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر "باپ کی زینت" کے عنوان سے جشن میلاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لشکرِ فاطمیون کے شہیدِ مدافع حرم کے دو بچوں کی شادی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں نمائندہ ولی فقیہ کاشان، شہر کاشان کے گورنرز اور کاشان، آران اور بیدگل شہروں کے حکام اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

عورت اپنے شوہر کے ہاتھ میں خدا کی امانت ہے

حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے شرکاء کو حضرت زینب کبری (س) کے یوم ولادت پر مبارکباد اور حرم کا دفاع کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسلام میں شادی کی سنتِ حسنہ کی طرف اشارہ کیا اور کہا: انسان شادی کے ذریعہ خدا کا قرب حاصل کرنے کی جانب قدم بڑھاتا ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ کاشان نے کہا: ایک مومن مرد شادی کے ذریعہ امن و محبت اور وحدت کو حاصل کرتا ہے۔ میاں بیوی کا شادی کے ساتھ ہی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار اور ایک دوسرے کا احترام قول و فعل دونوں سے ہونا چاہئے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے نوجوان جوڑوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا: روایات کے مطابق عورت اپنے شوہر کے ہاتھ میں خدا کی امانت ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .