تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ
بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ ذَٰلِكَ يُوعَظُ بِهِ مَن كَانَ مِنكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَٰلِكُمْ أَزْكَىٰ لَكُمْ وَأَطْهَرُ وَاللَّـهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴿بقرہ، 232﴾
ترجمہ: اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور جب وہ اپنی (عدّت کی) مدت پوری کر لیں تو انہیں اپنے شوہروں سے نکاح کرنے سے نہ روکو۔ جب کہ وہ مناسب طریقے پر (شریعت کے مطابق) ایک دوسرے (نئے یا پرانے) سے نکاح کرنے پر راضی ہو جائیں۔ اس (حکم) کے ذریعہ سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے (اور وہی اسے قبول کرے گا) جو خدا اور جزاء پر ایمان رکھتا ہے۔ یہ (ان احکام پر عمل کرنا)۔ تمہارے لئے زیادہ تزکیہ و طہارت کا باعث ہے اللہ بہتر جانتا ہے.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ عدت مکمل ہوتے ہی ازدواجی تعلق ختم ہو جاتا ہے.
2️⃣ عدت مکمل ہونے کے بعد مطلقہ عورت کو نکاح کے لئے سرپرست کی اجازت کی ضرورت نہیں رہتی.
3️⃣ مطلقہ عورتوں کو نئے نکاح سے روکنا زمانہ جاہلیت کی رسموں میں سے ہے.
4️⃣ الہی احکام کو قبول کر کے ان پر عمل کرنا انسان کی ترقی اور طہارت کا باعث ہے.
5️⃣ معاشرہ کی ترقی کے لئے الہی قوانین انسان کے بنائے قوانین اور رسموں سے کہیں زیادہ مفید ہیں.
6️⃣ جو عورتیں شوہر نہیں رکھتیں ان کی شادی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا ضروری ہے.
7️⃣ الٰہی قوانین، خاندان اور معاشرہ کی اصلاح اور پاکیزگی کے لئے ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ