۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ|گھر کی تشکیل کی اساسی ترین شرط، حدود الہٰی کی حفاظت ہے۔دوسرے شوہر کی طلاق کے بعد اگر سابقہ میاں بیوی زندگی گزارنے میں حدود الہٰی کے پاس کا گمان کرتے ہوں تو وہ دوبارہ ازدواجی زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ۗ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يَتَرَاجَعَا إِن ظَنَّا أَن يُقِيمَا حُدُودَ اللَّـهِ ۗ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّـهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿بقرہ، 230﴾

ترجمہ: اب اگر (تیسری بار) طلاق (بائن) دے تو اس کے بعد (یہ عورت) اس مرد کے لئے اس وقت تک حلال نہ ہوگی جب تک کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرے۔ اب جب کہ وہ (دوسرا شوہر) اسے طلاق دے دے اور ان دونوں سابقہ میاں بیوی کا خیال ہو کہ وہ حدودِ الٰہیہ کو برقرار رکھ سکیں گے تو ان کے لئے کوئی گناہ نہیں ہے کہ وہ آپس میں (دوبارہ) شادی کر لیں۔ یہ خدا کی مقرر کردہ حدیں ہیں جنہیں وہ صاحبانِ علم کے لئے واضح طور پر بیان کرتا ہے.


تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ پہلے شوہر کا اپنی کو تین طلاقیں دینے کے بعد اس کے ساتھ شادی کرنا اس بات کے ساتھ مشروط ہے کہ وہ عورت کسی دوسرے مرد کے ساتھ نکاح دائمی کرے اور وہ اسے طلاق دے دے.
2️⃣ محلل کی طرف سے طلاق دینے کے بعد عورت کا پہلے شوہر سے نکاح کرنا طرفین کی باہمی رضا مندی اور دوبارہ عقد پڑھنے پر موقوف ہے.
3️⃣ دوسرے شوہر کی طلاق کے بعد اگر سابقہ میاں بیوی زندگی گزارنے میں حدود الہٰی کے پاس کا گمان کرتے ہوں تو وہ دوبارہ ازدواجی زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں.
4️⃣ ازدواجی زندگی میں الہٰی حدود کو اہمیت دینا اور ان پر عمل کرنا لازمی ہے.
5️⃣ گھر کی تشکیل کی اساسی ترین شرط، حدود الہٰی کی حفاظت ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .