۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
عطر قرآن

حوزہ|قرآن کریم اور خدا کی طرف سے نازل ہونے والی حکمتیں نعمات الٰہیہ میں سے ہیں۔تقوی، احکام الہٰی کو دل سے قبول کرنے اور ان پر عمل کرنے کے لئے پیش خیمہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ ۚ وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوا ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ ۚ وَلَا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّـهِ هُزُوًا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنزَلَ عَلَيْكُم مِّنَ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُم بِهِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴿بقرہ، 231﴾

ترجمہ: اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی میعاد (عدت کے خاتمہ) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو انہیں اچھے طریقے سے (اپنے پاس) رکھو۔ یا اچھے طریقے سے انہیں رخصت کر دو اور انہیں ضرر و زیاں پہنچانے اور زیادتی کرنے کیلئے نہ روکو اور جو ایسا کرے گا وہ اپنے نفس پر ظلم کرے گا۔ اور خدا کے آیات و احکام کا ہنسی مذاق نہ بناؤ اور خدا کے اس انعام و احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے اور جو اس نے کتاب و حکمت تم پر نازل کی ہے۔ اس کے ذریعہ سے تمہیں نصیحت کرتا ہے اور اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو اور خوب جان لو کہ خدا ہر شی کا جاننے والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ طلاق یا باہمی زندگی جاری رکھنے کی صورت میں شوہر پر شرعی اور عرفی معیارات کی رعایت کرنا ضروری ہے.
2️⃣ مرد کا عورت کی طرف اذیت و آزار کی نیت سے رجوع، الہی حدود سے تجاوز اور ظلم ہے.
3️⃣ دوسروں پر ظلم کرنا اپنے آپ پر ظلم ہے.
4️⃣ الہی نعمتوں کی یادآوری بہت ضروری ہے.
5️⃣ قرآن کریم اور خدا کی طرف سے نازل ہونے والی حکمتیں نعمات الٰہیہ میں سے ہیں.
6️⃣ تقوی، احکام الہٰی کو دل سے قبول کرنے اور ان پر عمل کرنے کے لئے پیش خیمہ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .