۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
احکام شرعی

حوزہ|اگر شبیہ خوانی کی رسومات جھوٹ اور باطل چیزوں پر مشتمل نہ ہوں، کسی برائی اور مفسدہ کا باعث بھی نہ ہوں اور وقت کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے مذہب حقہ کے وہن کا سبب بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

س۸: امام بارگاہوں اور بیشتر علاقوں میں، خاص طور پر دیہاتوں میں اس بناء پر کہ قدیمی روایات میں سے ہے، شبیہ خوانی کی رسومات منعقد کی جاتی ہیں جو بعض اوقات لوگوں کے دلوں پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، ان رسومات کا کیا حکم ہے؟

ج۔ اگر شبیہ خوانی کی رسومات جھوٹ اور باطل چیزوں پر مشتمل نہ ہوں، کسی برائی اور مفسدہ کا باعث بھی نہ ہوں اور وقت کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے مذہب حقہ کے وہن کا سبب بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہےلیکن در عین حال بہتر ہے کہ ان کی بجائے وعظ و ہدایت اورمصائب حسینی کی مجالس اور مرثیہ خوانی برپا ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .