۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ|نیک اعمال کا ہدف تقوی تک پہنچنا ہے.معاشرتی تعلقات میں عفو و درگزر کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیے.

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إِلَّا أَن يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ ۚ وَأَن تَعْفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۚ وَلَا تَنسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿بقره، 237﴾

ترجمہ: اور اگر تم عورتوں کو ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو۔ لیکن تم ان کا کچھ حق مہر معین کر چکے ہو۔ تو (اس صورت میں) اس مقررہ حق مہر کا آدھا لازم ہوگا۔ مگر یہ کہ وہ (عورتیں) خود معاف کر دیں یا وہ (ولی) معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کا معاملہ ہے۔ اور اگر تم درگزر کرو (معاف کر دو) تو یہ پرہیزگاری کے زیادہ قریب ہے۔ اور باہمی معاملات میں احسان اور بھلائی کو نہ بھولو۔ بے شک تم جو کچھ کر رہے ہو خدا اسے خوب دیکھ رہا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ عورت کو اگر ہمبستری سے پہلے طلاق دے دی جائے تو شوہر پر معین مہر کا نصف ادا کرنا ضروری ہے.
2️⃣ اگر عورت کا سرپرست معین مہر معاف کر دے تو اس کا نصف دینا شوہر پر واجب نہیں ہے.
3️⃣ اگر عورت شرعاً ولی رکھتی ہو تو عورت کے نکاح کا اختیار اس ولی کے ہاتھ میں ہے.
4️⃣ عورت، شوہر اور عورت کے ولی کا اپنے حقوق سے چشم پوشی کرنا تقوی کے زیادہ نزدیک ہے.
5️⃣ انسان کا اپنے حق سے صرفِ نظر کرنا تقوی تک پہنچنے کا قریب اور آسان راستہ ہے.
6️⃣ نیک اعمال کا ہدف تقوی تک پہنچنا ہے.
7️⃣ معاشرتی تعلقات میں عفو و درگزر کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .