۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ|دوسروں کے حقوق کی رعایت کرنا نیک لوگوں کا فریضہ ہے۔فرائض کی انجام دہی کے لئے احساس دلانا خیر خواہانہ جذبات ابھارنا قرآن کریم کا طریقہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
لَّا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوا لَهُنَّ فَرِيضَةً ۚ وَمَتِّعُوهُنَّ عَلَى الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَعَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِينَ ﴿بقرہ، 236﴾

ترجمہ: اگر تم (اپنی) عورتوں کو ہاتھ لگانے (خلوت صحیحہ کرنے) اور حق مہر مقرر کرنے سے پہلے ہی طلاق دے دو تو اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ہے ہاں البتہ (بطور خرچہ) انہیں کچھ مال و متاع دے دو۔ مالدار اپنی حیثیت کے مطابق اور غریب و نادار اپنے مقدور کے موافق مناسب متاع (خرچہ) دے۔ یہ نیکوکار لوگوں کے ذمہ ایک حق ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حق مہر تعیین نہ کیے جانے کی صورت میں عورتوں کو طلاق دینا جائز ہے.
2️⃣ جن عورتوں کو ہمبستری اور حق مہر کی تعیین سے پہلے طلاق دے دی جائے انہیں حق مہر دینا واجب نہیں ہے.
3️⃣ بیان احکام کے آداب میں سے ہے کہ گفتگو کی شائستگی کا خیال رکھا جائے.
4️⃣ جن مطلقہ عورتوں کا حق مہر معین نہ کیا گیا ہو ضروری ہے کہ شوہر انہیں قابلِ قبول اور مناسب مال و اسباب دیں.
5️⃣ بندوں پر الہی فرائض ان کی توانائی اور مالی وسائل کے مطابق ہوتے ہیں.
6️⃣ اسلامی معاشرے میں افراد کی حیثیت اور مقام و منزلت کی رعایت ضروری ہے.
7️⃣ دوسروں کے حقوق کی رعایت کرنا نیک لوگوں کا فریضہ ہے.
8️⃣ فرائض کی انجام دہی کے لئے احساس دلانا خیر خواہانہ جذبات ابھارنا قرآن کریم کا طریقہ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .