۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرحوم آیت اللہ صافی

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانیؒ نے ایک اہم سوال کہ "ہم امام زمانہ (عج) کی توجہ کیسے حاصل کریں؟" کے جواب میں مسلمانوں کو عملی رہنمائی فراہم کی ہے، جو ان کی قربت اور رضایت حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانیؒ نے ایک اہم سوال کہ "ہم امام زمانہ (عج) کی توجہ کیسے حاصل کریں؟" کے جواب میں مسلمانوں کو عملی رہنمائی فراہم کی ہے، جو ان کی قربت اور رضایت حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے فرمایا: "امام زمانہ (عج) کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ محرمات سے اجتناب کریں، واجبات کو پورے اخلاص کے ساتھ ادا کریں، مؤمنین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں، مذہب اہل بیت (ع) کو زندہ رکھیں، اسلامی شعائر کی تعظیم کریں، بدعات سے دور رہیں، ائمہ طاہرین (ع) کی سیرت پر عمل کریں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کو ادا کریں۔"

انہوں نے تاکید کی کہ خدا کو ہر حال میں یاد رکھنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: أَفْضَلُ إِیمَانِ الْـمَرْءِ أَنْ یعْلَمَ أَنَّ اللهَ مَعَهُ حَیثُمَا کانَ‏ "بہترین ایمان یہ ہے کہ انسان جان لے کہ اللہ ہر جگہ اس کے ساتھ ہے۔" (جامع الاخبار، ص ۳۶)

مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانیؒ نے مزید کہا: "خود کو حضرت بقیۃ اللہ (عج) کا تابع اور ان کی رعیت سمجھیں۔ انہیں اپنا ولی نعمت، آقا اور حقیقی سرپرست جانیں۔ ان کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ وہ آپ کو اس راہ پر استقامت اور کامیابی عطا کرے۔"

یہ رہنما اصول ہر اس مؤمن کے لیے مشعل راہ ہیں جو امام زمانہ (عج) کی رضا اور قربت کا خواہاں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .