جمعہ 27 دسمبر 2024 - 13:07
حرم حضرت معصومہ (س) میں آیت اللہ العظمی محمد رضا گلپائیگانی (رہ) کی 32ویں برسی کا انعقاد

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں واقع مسجد اعظم میں آیت اللہ العظمی محمد رضا موسوی گلپائیگانی (رہ) کی 32ویں برسی کے موقع پر مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں واقع مسجد اعظم میں آیت اللہ العظمی محمد رضا موسوی گلپائیگانی (رہ) کی 32ویں برسی کے موقع پر مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں حجت‌الاسلام‌ والمسلمین محمدی گلپائیگانی، دفتر رہبر معظم انقلاب کے سربراہ، علماء، مجلس خبرگان رہبری کے چند اراکین، جامعه مدرسین حوزه علمیه قم، مراجع عظام کے نمائندے، حوزہ کے مدیران، اساتذہ، فضلا، حکومتی عہدیداران اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد ذاکر اہل بیت علیہم السلام حاج عباس حیدرزادہ نے مرثیہ خوانی کی۔

اس موقع پر حجت‌الاسلام‌ والمسلمین علی نظری منفرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی سب سے قیمتی متاع اس کی عمر ہے، اور موت ہر کسی کا مقدر ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہمیں اپنی زندگی کو نیک اعمال میں صرف کرنا چاہیے تاکہ قیامت کے دن ندامت کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ علم حاصل کرنا انسان کی اہم ذمہ داری ہے، خاص طور پر وہ علم جو دنیا اور آخرت دونوں کے لیے مفید ہو۔ انسان کو علمِ دین حاصل کرکے اسلامی احکامات اور زندگی کے اصولوں کو سمجھنا چاہیے تاکہ وہ اپنی آخرت کے لیے زادِ راہ جمع کرسکے۔

نظری منفرد نے علمِ دین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فقہا نے اپنی زندگی اجتہاد اور فقه کے لیے وقف کیں تاکہ مقلدین کی سعادت کا سامان فراہم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں دین کے لیے وقت نکالنا چاہیے اور دنیاوی سرگرمیوں کے ساتھ دین کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے آیت اللہ گلپایگانی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک متعبد اور شریعت کے پابند شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیعہ علماء کے درمیان نمایاں مقام رکھتے تھے۔

انہوں نے اختتام پر کہا کہ ہمیں بزرگوں کی سیرت سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور دنیا اور شیطان کے فریب سے بچتے ہوئے اپنی آخرت کی سعادت کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha