۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
لکھنؤ کے امام جمعہ کی آیت اللہ صافی گلپائیگانی  سے ملاقات

حوزہ / علماء ہندوستان کونسل کے سربراہ نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی سے ملاقات کی ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علماء ہندوستان کونسل کے سربراہ اور شہر لکھنؤ کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے گھر میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید کلب جواد نقوی نے اس ملاقات میں مرجع تقلید کی خدمت میں ہندوستان میں شیعیان اہلبیتؑ اور دینی مدارس کی صورتحال کو بیان کیا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے سید کلب جواد نقوی کی دینی سرگرمیوں پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے علماء ہندوستان کی کامیابی اور اس خطے کے شیعیان اہلبیتؑ کی مشکلات دور ہونے کے لئے دعا کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انتہائی اہم نصیحتیں بھی کیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .