حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب امیر عبداللہیان نے شہر قم میں آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں وزیر خارجہ کی کارکردگی اور اسلامی ممالک سے روابط کے موضوع پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی کو بریفنگ دی۔
آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے بھی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے انہیں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے خطے کے ممالک اور دنیائے اسلام سے روابط پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: امہد ہے کہ آپ اپنے ہم وطنوں کی مشکلات کو برطرف کرنے میں کامیاب ہوں گے اور لوگوں کی خوشی کا باعث بنیں گے۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: ہمارا ملک امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ملک ہے۔ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارے کردار اور کاموں سے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف خوشحال ہوں۔
انہوں نے اس ملاقات کے اختتام پر کہا: بندہ حقیر ہمیشہ ملک کی عزت سر بلندی کے لیے دعا کرتا ہوں۔