۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایرانی وزیر خارجہ کی بغداد میں عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے عنقریب دورہ تہران کے بارے میں بھی بات چيت کی گئی۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خآرجہ نے عراقی وزیر خآرجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے شہید سلیمانی کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے دہشت گردوں کو مدد فراہم کی۔ امریکہ نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے دہشتت گردوں کو بھر پور مدد فراہم کی اور دہشت گردی کے خلاف محاذ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بغداد ايئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کے مقام پر حاضر ہوکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایرانی وزیر خآرجہ اس سفر میں عراق کے صدر برہم صالح سمیت دیگر اعلی عراقی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .