۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
لیبارٹری

حوزہ/عالمی منڈیوں میں ملک کی لیبارٹری خدمات کو متعارف کروانے اور ترقی دینے کا  بہترین طریقہ ان خدمات کی برآمد کو آسان بنانا ہے؛ یقینی طور پر ان خدمات میں دوسرے ممالک میں پیش کرنے کی قابل قبول صلاحیت موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہمسایہ ممالک میں قابل ذکر تعداد میں محققین کا وجود ان ممالک میں ایرانی لیبارٹری خدمات کی برآمد کو فروغ دینے کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جس نے پڑوسی ممالک کو ایرانی لیبارٹری نیٹ ورک کی ترجیح بننے کیلئے لیبارٹری کی خدمات فراہم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

ایرانی سائنس اور ٹیکنالوجی ادارے کے سربراہ برائے لیبارٹری خدمات کے امور "رضا اسدی فرد" نے ایران میں لیبارٹری خدمات کے معیار میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو یہ خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں ملک کی لیبارٹری خدمات کو متعارف کروانے اور ترقی دینے کا  بہترین طریقہ ان خدمات کی برآمد کو آسان بنانا ہے؛ یقینی طور پر ان خدمات میں دوسرے ممالک میں پیش کرنے کی قابل قبول صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے کئی سالوں سے مختلف شعبوں جیسے انجینئرنگ، مواد اور دھات کاری، بجلی اور الیکٹرانکس، کیمسٹری، ایرو اسپیس، کان کنی، ماحولیات، زراعت اور دواؤں کے پودوں، بائیو ٹکنالوجی اور طب کے شعبوں میں درخواست دہنگان کیلئے خدمات کی فراہمی کرتا ہے۔

اسدی فرد نے کہا کہ یہ ادارہ اپنے ممبروں میں اضافے کیساتھ اپنی خدمات کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کے مقاصد میں سے ایک اس شعبے میں تیار کردہ مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں پیش کرنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .