۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الکاظمی
عراقی وزیراعظم کا سعودی عرب اور ایران کا دورہ

حوزہ / عراق کے سیاسی ذرائع نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا شیڈول جاری کیا ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی ذرائع نے خبر دی ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سعودی عرب اور ایران کے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔

ان ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مصطفی الکاظمی اتوار کو بغداد میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم ۲۰ جولائی ۲۰۲۰ء کو ایک بلند پایہ وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ جہاں وہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ سعودی عرب سے واپسی پر مصطفی الکاظمی 21 جولائی 2020ء کو ایران کے سرکاری دورے پر تہران جائیں گے۔ جہاں پر وہ رہبر انقلاب اور دیگر ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .