۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله العظمی سیستانی
 آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین تمام شیعیان اہل بیت کی توہین ہے

حوزہ / احساء، قطیف اور مدینہ منورہ کے علماء نے روزنامہ "الشرق الاوسط" کی جانب سے آیت اللہ سید علی سیستانی کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے تمام شیعوں کی توہین قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں احساء، قطیف اور مدینہ منورہ کے علماء کرام نے ایک بیانیہ صدر کے سعودی روزنامہ "الشرق الاوسط" کی جانب سے آیت اللہ سید علی سیستانی کی توہین کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے تمام شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی توہین قرار دیا ہے۔

اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

قال الله تعالی فی محکم کتابه " إنما یخشی اللهَ من عباده العلماء". وقال رسول الله صلی الله علیه وآله: " العلماء ورثة الانبیاء ".

 علمائے ربانی کی عظمت اور ان کے تقدس کے تمام مذاہب اسلامی اور الہی شریعتیں قائل ہیں اور اسلام و مسلمانوں کے نزدیک ان کی عظمت اور تقدس کے تحفظ کی تاکید کرتا ہے کیونکہ علمائے ربانی دین خدا کے امین، امت کے قلعے اور اس کی ہدایت و رہنمائی کرنے والے ہیں۔ وہ ہمیشہ امت کے درمیان وحدت اور ان کی عزت و سربلندی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔

آیت اللہ سید علی سیستانی ایک دینی مرجع، قابل احترام اور ہمارے ملک اور دنیا کے دیگر تمام ممالک میں تشیع کی علامت ہیں۔ وہ عراق میں شیعہ، اہل سنت اور مسیحیوں سب کے قابل اعتماد ہیں۔

انہوں نے عراق کی پائیداری اور حاکمیت کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے جہاد کے واجب کفائی ہونے کا فتوی دے کر عراق سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور عراق کو ٹوٹنے سے بچایا اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا راستہ روکا۔

احساء، قطیف اور مدینہ منورہ کے علماء روزنامہ الشرق الاوسط کی جانب سے آیت اللہ سید علی سیستانی کی توہین کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر اخلاقی اور میڈیا کی روح کے منافی قرار دیتے ہیں۔

علمائے حجاز کے اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ معاشرے کو فتنوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمارا میڈیا سے مطالبہ ہے کہ وہ شیعہ شہریوں کے جذبات کا احترام کرے اور دینی مراجع کی توہین سے اجتناب کرے۔ کیونکہ ان کی توہین درحقیقت تمام شیعوں کی توہین ہے۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے: " من أهان فقیها مسلماً لقی الله تعالی یوم القیامة وهو علیه غضبان "۔ یعنی جو بھی مسلمان فقیہ کی توہین کرے گا وہ قیامت کے دن خداوندعالم سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ خداوند اس سے ناراض ہو گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .