۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امام خمینی روڈ کا افتتاح

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے پاکستان دورے پر کراچی میں امام خمینی (رہ) کے نام سے منسوب روڈ کا افتتاح کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے پاکستان دورے پر کراچی میں امام خمینی (رہ) کے نام سے منسوب روڈ کا افتتاح کیا۔

آج سے پہلے اس روڈ کا نام اولڈ کلفٹن روڈ ہوا کرتا تھا جس کا نام بدل کر اب امام خمینی (رہ) روڈ رکھ دیا گيا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے پاکستان کے دورے کے آخری دن کراچی پہنچ کر بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری بھی دی۔

واضح رہے کہ اس روڈ کا نام کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی پیش کش پر امام خمینی روڈ رکھا گیا ہے اور یہ روڈ ، شاہراہ ایران سے جاکر مل جاتا ہے۔

کراچی کی شاہراہ ایران پر مختلف ممالک جیسے جرمنی، چک ریپبلک، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور کچھ دیگر ملکوں کی ایمبیسی واقع ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ایک اعلی سطحی اقتصادی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز سے پاکستان کے دورے پر ہيں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .