۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ضرغامی

حوزہ / ایران کے وزیر سیاحت و ثقافت کا کہنا تھا کہ جو سمجھتے تھے ایران پتھر کے دور میں چلا جائیگا وہی ہماری ترقی پر حیران ہیں، انقلاب ایران کے شروع سے ہی ایران دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر برائے سیاحت و ثقافتی ورثہ عزت اللہ ضرغامی نے لاہور صحافیوں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات پر یقین رکھتا ہے۔ دنیا میں دہشت گردی کی اصل جڑ امریکہ ہے، جو سمجھتے تھے ایران پتھر کے دور میں چلا جائیگا وہی ہماری ترقی پر حیران ہیں۔

انہوں نے کہا: انقلاب ایران کے شروع سے ہی ایران دہشت گردی کا شکار رہا ہے، پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی اور اس کے شدید اثرات کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان میں حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر برائے سیاحت و ثقافت نے کہا: عالم اسلام کو تفرقے سے بچنا ہو گا ۔ امریکہ چاہتا ہے کہ عالم اسلام میں تفرقہ پیدا ہو۔ امریکی حکام نے انتخابات کے دوران دہشت گردی کے حوالے سے کئی مرتبہ اظہار کیا۔ جمہوریہ اسلامی ایران انقلاب ایران کے ثمرات کو دیکھنے کیلئے ایک کھلی کتاب ہے۔

عزت اللہ ضرغامی نے کہا: امریکہ نے ظالم اور غیر بشری پابندیوں کے ذریعے ایران کو زمین بوس کرنے کی کوشش کی، بہت سے لوگ یہ سوچتے تھے کہ امریکہ کے برتاؤ کی وجہ سے لوگ گھوڑوں اور اونٹوں پر ایران آیا کریں گے لیکن وہی لوگ آج ایران کی ترقی، سر بلندی اور طاقت کو دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: بہت سے طاقتور ممالک جن کا نام نہیں لینا چاہتا، کے لوگ جب ایران میں آتے ہیں تو ہمیں یہ کہتے ہیں ایرانیوں کا جذبہ دیکھ کر ہمارا دل بھی چاہتا ہے کہ ہم امریکہ کے سامنے اٹھ کھڑے ہوں۔ ایران ایک طرف تو امریکہ سے لڑ رہا ہے دوسرا اپنے ملک کو ترقی دے رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ghulam Hassan IN 18:41 - 2023/08/08
    0 0
    Male