۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جنرل رمضان شریف

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے کسی بھی ایرانی جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش کی تو اسے جوابی حملے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے کسی بھی ایرانی جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش کی تو اسے جوابی حملے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

پیر کے روز ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے امریکہ کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اپنے ذہن سے یہ بات نکال دے کہ وہ تہران کے خلاف کوئی بھی ایسی کارروائی کر سکتا ہے اور ہم اس کا جواب نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کسی ایرانی جہاز کو روکنے یا پکڑنے کی جرات کرتا ہے تو اسے اس کی زبان میں جواب ملے گا اور اس کے جہاز بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔ جنرل رمضان شریف نے کہا کہ تمام ممالک سمجھ چکے ہیں کہ ایران خطے کا ایک طاقتور ملک ہے اور بڑی طاقت بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح امریکہ کی کھوکھلی طاقت بھی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ اب خطے کے ممالک محسوس کر رہے ہیں کہ خلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بیرونی طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک خطے کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں قرآن پاک کی توہین کیوں ہو رہی ہے ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اسلام کو متشدد اور غیر انسانی بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں، تکفیری دہشت گرد داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو وجود میں لانے کے پیچھے بھی ان کا یہی مقصد تھا۔ داعش کے قیام سے قبل مغرب میں اسلام کی طرف لوگوں کی دلچسپی اور کشش نے یورپی حکومتوں کو پریشان کر رکھا تھا۔

جنرل رمضان شریف نے کہا کہ ایران آزادانہ طور پر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور انقلابی اور مزاحمتی محاذوں کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .