۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
شام

حوزہ/ شامی فوج کے جوانوں کو لے جانے والی بس پر داعش کے دہشت گردوں نے کل رات حملہ کیا ، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس حملے میں اب تک 20 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کے جوانوں کو لے جانے والی بس پر داعش کے دہشت گردوں نے کل رات دیر الزور صوبے کے صحراؤں میں حملہ کیا، داعش کے دہشت گردوں نے پہلے سے طے شدہ گھات لگا کر اس بس پر بمباری کی، جس میں 20 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بس فوجیوں کو ان کے ہیڈکوارٹر سے دیر الزور شہر لے جا رہی تھی، اسی دوران دیر الزور کے جنوب مشرق میں المیادین کے علاقے میں ایک کھلے صحرائی علاقے میں داعش نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی فوجی اور کرد ملیشیا دریائے فرات کے شمالی کنارے پر المیادین کے علاقے سے تھوڑا آگے تعینات ہیں،المیادین شہر اور دریائے فرات کا جنوبی کنارہ بھی شامی فوج اور مزاحمتی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

تین روز قبل داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ رقہ کے مشرق میں شامی فوج کے جوانوں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 10 فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ متعدد سیکورٹی ذرائع نے بارہا کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے داعش کے عناصر کو تربیت اور سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور یہ شام میں امریکی فوج کی مسلسل موجودگی کے لیے ضروری بہانہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .