۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں داعش کے حملے میں 14 مومنین شہید، 6 زخمی

حوزہ / افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں زیارت کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے آئے قافلے پر داعش نے حملہ کر دیا۔ جس میں 14 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں زیارت کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے آئے قافلے پر دہشت گرد تکفیری تنظیم داعش نے حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان مومنین پر فائرنگ کی گئی ہے۔ تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں داعش کے حملے میں 14 مومنین شہید، 6 زخمی

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد صوبہ دائی کنڈی میں یہ شہریوں پر پہلا حملہ ہے۔ 2021ء میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں حملوں میں کمی تو آئی ہے لیکن علاقائی داعش-خراسان سمیت متعدد مسلح گروپ خصوصا اہلِ تشیع کے لئے ایک خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .