۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
داعش

حوزہ/ داعش نے افغانستان کے شہر پل خمر کی مسجد امام زمان (عج)پر نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ داعش نے افغانستان کے شہر پل خمر میں واقع شیعہ مسجد ’’مسجد امام زمان (عج)‘‘ میں نماز کے دوران بم دھماکے کرنے کی ذمہ داری کو قبول کر لیا ہے۔

داعش نے اب افغانستان کے صوبہ بغلان کے شہر پلخمری کی ایک مسجد میں نماز کے دوران خودکش حملے کی ذمہ داری با قاعدہ قبول کر لی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صوبہ بغلان کے شہر پلخمری کی ایک مسجد میں جمعہ کو نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 30 افراد شہید جبکہ 50 زخمی ہو گئے، ایران نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ادھر سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کو غیر اسلامی اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے، اسی ملک کے سابق قائم مقام سربراہ عبداللہ عبداللہ نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں نماز کے دوران شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت کی گئی ہے اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .