۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ڈرون

حوزہ/ شام کے مرکزی شہر حمص کے ملٹری کالج پر دہشت گردوں نے ڈرون سے حملہ کیا، اس حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مرکزی شہر حمص کے ملٹری کالج پر دہشت گردوں نے ڈرون سے حملہ کیا، اس حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شامی ٹی وی نے اعلان کیا کہ حمص کے ملٹری کالج کو دہشت گردوں کے ڈرون نے نشانہ بنایا، اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اس ملٹری کالج کے طلباء کے ایک گروپ کی گریجویشن تقریب کو نشانہ بنایا گیا، بعض اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر دفاع اس حملے سے کچھ دیر پہلے جشن سے جا چکے تھے۔

شامی ٹی وی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس جشن میں موجود متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، کچھ ذرائع نے ایک تصویر شائع کی ہے اور کہا ہے کہ یہ تصویر حملہ آور ڈرون کی ہے جسے مار گرایا گیا تھا۔

شام کے شہر حمص میں ملٹری کالج پر ڈرون حملہ

اس سلسلے میں شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا: بین الاقوامی جماعتوں کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے حمص میں ملٹری کالج کے طلباء کی گریجویشن تقریب کو دھماکہ خیز گولہ بارود لے جانے والے ڈرون سے نشانہ بنایا۔

شام کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ حمص میں گریجویشن کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری اور فوجی شہید اور درجنوں شہری زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ حمص میں گریجویشن کی تقریب کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے اور ہم ان دہشت گرد گروہوں کو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

شام کی وزارت دفاع نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اس مجرمانہ فعل کے ماسٹر مائنڈ اور اس پر عمل درآمد کرنے والوں سے بدلہ لیا جائے گا اور انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .