۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
دمشق

حوزہ/ خبر رساں ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد صیہونی حکومت نے شام کے شہر داریوش کے اطراف کے علاقوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد صیہونی حکومت نے شام کے شہر داریوش کے اطراف کے علاقوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں دہشت گرد اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق سمیت ملک کے مختلف علاقوں پر متعدد بار فضائی حملے کیے ہیں، دریں اثنا، زیادہ تر حصے میں، شامی فوج کے ان حملوں کو دمشق کے فضائی دفاع نے بروقت پسپا کر دیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے مشرقی شام میں دیرالزور شہر کے آس پاس شامی فوج کی مسلح افواج کے بعض ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

فوجی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت کے اس حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں اور دیگر قسم کا نقصان بھی پہنچا ہے ۔

دہشت گرد اسرائیل ایسے حالات میں شام پر مسلسل حملے کر رہا ہے کہ شام کی حکومت نے متعدد بار اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خطوط بھیج کر ان حملوں کی مذمت کی ہے اور ان سے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .